طلبہ کرام کے لیے کچھ ضروری امور

 🌹 طلبۂ کرام کے لیے کچھ ضروری امور 🌹


✍️ محمد شہاب الدین علیمی


بڑے مقاصد کڑی محنت اور لمبا وقت طلب کرتے ہیں ۔ بالخصوص علم دین مصطفی ﷺ


حضرت امام ابو یوسف قاضی القضاۃ فی الاسلام رضی اللّٰهُ تعالی عنہ فرماتے ہیں :

إن هذا العلمَ لا يعطيك بعده شيئا حتى تعطيَه كلَّه

یعنی جب تک تم علم دین کے لیے اپنا سب کچھ قربان نہ کر دوگے ، تب تک تمہیں علم کا کچھ بھی حصہ حاصل نہ ہوگا۔


جو شخص علم کی طلب میں پریشانیاں اور دقتیں برداشت کرتا ہے ، آسائش و آرام کا خیال نہیں کرتا ہے ، میٹھی میٹھی نیند کو قربان کرتا ہے ، جو کچھ مل جائے اسی پر صبر و قناعت کر لیتا ہے ، لوگوں سے تعلقات کم رکھتا ہے ، وہی شخص کامیاب ہوتا ہے


امام شافعی رضی اللّٰهُ تعالی عنہ فرماتے ہیں :

أخي ! لن تنال العلم إلا بستة

سأنبئك عن تفصيلها ببيان

ذكاء و حرص واجتهاد و بلغة

إرشاد أستاذ و طول زمان


یعنی اے بھائی! چھ چیزوں کے بغیر تجھے علم حاصل نہیں ہو سکتا ، وہ چیزیں یہ ہیں *ذہن روشن اور تیز ہو ، علم کی بہت زیادہ لالچ ہو ، راہ علم میں سخت محنت و جد و جہد ہو ، ہلکی پھلکی خوراک پر قناعت ہو ، استاذ کی رہنمائی ہو اور ایک لمبا عرصہ طلب علم میں صرف ہو ، تب جاکر کہیں علم حاصل ہوگا*


٢ چیزیں طلب علم دین سے بہت زیادہ غافل کر دیتی ہیں :

١- گناہ ، یہ علم کے لیے زہر ہلاہل ہے ؛ کیوں کہ علم روشنی ہے اور گناہ تاریکی ۔ جہاں تاریکی ہو وہاں روشنی نہیں ہو سکتی ۔


٢۔ لا یعنی اور فضول کام جس سے دین و دنیا کا مفاد وابستہ نہ ہو ، آدمی جب فضول کام کی طرف مائل ہوتا ہے تو اس کے بعد علم کی طرف اس کا دل مائل نہیں ہو پاتا۔


اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو پاک صاف کر دے کہ علم کی روشنی سے یہ دل جو عرش اللہ ہے چمک اٹھے۔ آمین


٧ دسمبر ٢٠٢٣ع بروز جمعرات

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ اغیار کی نظر میں

مسلم خواتین کی چیخ و پکار اور ہمارا کردار