7 ستمبر : ایک تاریخی دن
7 ستمبر ایک تاریخی دن
تاجدار ختم نبوّت : زندہ باد
✍️ محمد شہاب الدین علیمی
قائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمد نورانی علیہ الرحمہ و الرضوان ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ، ایک طرف جہاں وہ عظیم عالم دین تھے تو دوسری طرف دنیاوی علوم سے بھی آشنا تھے ، ملی و سماجی قیادت کے حامل تھے ، سیاست میں کافی درک و ملکہ حاصل تھا ۔ آپ کے کارنامے ملت اسلامیہ کے تئیں بہت ہیں ۔ ان میں سب سے عظیم کارنامہ یہ ہے کہ آپ نے قادیانیوں کے خلاف محاذ کھولا اور تحفظ ختم نبوّت اور ان لوگوں کو غیر مسلم قرار دینے کے لیے انتھک محنت کی ۔ 30 جون 1974ء کو پارلیمنٹ میں بِل پیش کیا ، اس پر جرح و بحث ہوئی ، پھر صرف 2 ماہ 8 دن میں 7 ستمبر 1974ء کو وہ پل پاس ہو گیا اور قادیانیوں کو حکومتی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دے دیا گیا ، اور 90 سالہ فتنے کی سرکوبی کر دی گئی ۔ آج 7 ستمبر 2024 کو علامہ نورانی کی محنت پر جو قرار داد قادیانیوں کے خلاف پاس ہوئی تھی ، اس کو پورے 50 سال ہو چکے ، الحمد للّٰہ ، اور اس کا گولڈن جوبلی ( Golden Jubilee ) منایا جائےگا۔
علامہ نورانی علیہ الرحمہ اکثر فرمایا کرتے تھے : "قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قرارداد کی سعادت اللہ تعالیٰ نے مجھے بخشی اور مجھے یقین کامل ہے کہ بارگاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں میرا یہ عمل سب سے بڑا وسیلۂ شفاعت و نجات ہوگا"
اس بات کو ذکر کرتے ہوئے میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ میرے مادر علمی دار العلوم علیمیہ جمدا شاہی میں علامہ نورانی علیہ الرحمہ تین یا چار مرتبہ تشریف لائے ، اور ان کے چاہنے والوں نے بھی ان کی محبت کا حق ادا کیا ، اور علیمیہ جمدا شاہی کی تین عظیم عمارتوں کا نام حضرت کے نام پر رکھا ۔ ١. نورانی مسجد ٢. القصر النوراںی (درسگاہی بلڈنگ) ٣.نورانی دار الاقامہ
اللہ تعالیٰ قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی علیہ الرحمہ کی اس عظیم عمل کو قبول فرمائے ، ان کی قبر پر رحمت و نور کی بارش فرمائے
تبصرے