مبلغ اسلام ، مختصر سوانح

 عرس مبلغ اسلام علامہ عبد العلیم صدیقی میرٹھی مہاجر مدنی علیہ الرحمہ 


دار العلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی کے بانیِِ روحانی داعی دین مبلغ اسلام حضرت علامہ عبد العلیم صدیقی میرٹھی علیہ الرحمہ نے تقریبا سَتّر ہزار لوگوں کو کلمہ پڑھایا ۔اپنے ذاتی مال سے بہت سارے ممالک کا دورہ کر کے اسلام کو پھیلایا ۔تبلیغ کے لیے افریقہ کے ایک ایسی جگہ بھی پہنچے جہاں کے لوگ ننگے رہتے تھے ، کپڑے نہیں پہنتے تھے ۔ جب آپ نے ان کو پہننے کے لیے کپڑے دیے تو وہ اتنے جاہل و گنوار تھے کہ قمیص کو پیر میں ڈالنے لگے اور پاجامے کو ہاتھوں میں پہننے لگے ۔ ایسے لوگوں کو بھی مبلغ اسلام نے کلمہ پڑھایا ۔ یہ مبلغ اسلام پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم تھا کہ ایسے جاہل اور بدّو لوگوں  کے اندر بھی اسلام کی شمع روشن کی۔ 


اعلی حضرت رضی اللّٰهُ تعالی عنہ کے چہیتے خلیفہ تھے ۔ ان کے بارے میں اعلی حضرت رضی اللّٰهُ تعالی عنہ لکھتے ہیں :

عبد علیم کے علم کو سن کر

جہل کی بہل بھگاتے یہ ہیں


٢٢ ذی الحجہ شریف کو مدینہ شریف میں آپ کا انتقال ہوا اور جنت البقیع میں آپ کو دفن کیا گیا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی قبر انور پر رحمت کی بارش ف

رمائے ۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ اغیار کی نظر میں

مسلم خواتین کی چیخ و پکار اور ہمارا کردار