اشاعتیں

سیرت سیدنا عثمان غنی رضی اللّٰهُ تعالی عنہ

تصویر
  🌹 *سیدنا عثمان غنی رضی اللّٰهُ تعالی عنہ* 🌹 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ *تحریر : محمد شہاب الدین علیمی* *١٨ ذی الحجہ ١٤٤٤ھ* *٧ جولائی ٢٠٢٣ع*                 *جامع القرآن ، کامل الحیاء والایمان ، مظلوم مدینہ حضرت سیدنا عثمان غنی ذوالنورین رضی اللّٰهُ تعالی عنہ کا تعلق خاندان قریش سے ہے ۔ سلسلۂ نسب یوں ہے ۔ *حضرت عثمان بن عفان بن ابو العاص بن امیہ بن عبد شمس بن عبد مناف پانچویں پشت میں آپ کا نسب حضور ﷺ کے نسب سے جا ملتا ہے ۔*                *آپ عام الفیل کے چھ سال بعد پیدا ہویے ۔ آپ ابتدایے اسلام میں ہی مشرف باسلام ہو گئے تھے ۔ حضرت صدیق اکبر رضی اللّٰهُ تعالی عنہ کی تبلیغ پر حلقہ بگوش اسلام ہویے ۔ آپ کے اسلام لانے پر آپ کے گھر والے سخت برہم ہوئے ، حتی کہ آپ کے چچا نے آپ کو رسیوں سے باندھ کر سخت اذیت پہنچائی تاکہ آپ اسلام سے منحرف ہو جائیں ۔ لیکن آپ نے کہا کچھ بھی کر لو اسلام نہیں چھوڑوں گا۔ پھر آپ کے اس استقامت کو دیکھ کر آپ کو آپ کے حال پر چھوڑ دیا گیا۔*         ...

دل مشتاق کی خواہش

تصویر
' نتیجۂ فکر : *محمد شہاب الدین علیمی 'شہاب'* *دلِ مشتاق کی خواہش ہوئی ، ہو خامہ فرسائی* *قلم کی نوک نے بھی ساتھ میرے کی طرفداری* *سو میں نے فکر کو سرکار اقدس کی طرف موڑا* *انہیں کی بات سے ہوگی فروتر پہ ضیاباری* *تبسم ریزیِ جانِ جہاں سے ہے بہارِ گُل* *میرے آقا کے صدقے ہے چمن کی جاں میں بیداری* *شفیعِ روزِ محشر جب وہاں سجدہ کناں ہوں گے* *تو کچھ نقصان نہ دےگی کمینے کی سیہ کاری* *نرالی شان سے عالم کو بخشا نور آقا نے* *ہویے ظلمت کے دن کالے ، ہواؤں میں سبکساری* *جو رشک مہر کے جلوے مرے دل میں سما جائیں*  *تو فورا دور ہو جائےگی میرے دل کی اندھیاری* *کبھی وہ جلوہ فرمائیں ، دلِ مضطر سکوں پائے* *شہابِ خستہ دل کی ختم ہو جایے عَزاداری* ٢٣ شعبان المعظم ١٤٤٤ھ ١٦ مارچ ٢٠٢٣ء

زم زم شریف افضل یا آب کوثر؟

تصویر
 🌹 *زم زم شریف افضل ہے یا آبِ کوثر؟* 🌹 اس مسئلے میں تو علماء عظام کا اجماع و اتفاق ہے کہ سب سے افضل وہ پانی ہے جو حضور اکرم قاسم کرم و نعم ﷺ کے پانچوں انگشتہائے مبارکہ سے مس ہو کر پانچ چشمے جاری ہوئے اور صحابۂ کرام نے اس بافیض پانی کو پی کر اپنی تشنگی بجھائی ، وضو و غسل کیا۔ کئی مقامات پر حضور ﷺ کا دریائے کرم جوش میں آیا اور صحابۂ کرام اس سے مستفید ہوئے ۔ احادیث طیبہ اس پر شاہد ہیں کہ یہ واقعہ ( انگشتہایے مبارکہ سے چشمہ جاری ہونا ) ایک سے زائد بار پیش آیا ۔ *فتاوی رضویہ شریف میں حضور اعلی حضرت رضی اللّٰهُ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں :* *"سب سے اعلیٰ سب سے افضل دونوں جہان کے سب پانیوں سے افضل، زمزم سے افضل، کوثر سے افضل وہ مبارک پانی ہے کہ بارہا براہِ اعجاز حضورانور سید اطہر صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی انگشتانِ مبارک سے دریا کی طرح بہا اور ہزاروں نے پیا اور وضو کیا۔ علماء تصریح فرماتے ہیں کہ وہ پانی زمزم وکوثر سب سے افضل مگر اب وہ کہاں نصیب"* *امام اہل سنن فخر زمین و زمن حدائق بخشش شریف میں فرماتے ہیں :* *انگلیاں پائیں وہ پیاری پیاری ، جن سے دریایے کرم ہے جاری* *جوش پر آتی ہ...

سفیان الثوري و فقاهته

تصویر
 بسم الله الرحمن الرحیم   🌹 *سفيان الثوري و فقاهته* 🌹 *محمد شهاب الدين العليمي* *الجامعة العليمية جمدا شاهي* ۱۲ من رجب ١٤٤١ھ ٩ من مارس ٢٠٢٠ع                  🌻 *ترجمته :* 🌻           ولد الإمام سفيان الثوري رضي الله تعالى عنه في خراسان عام ٩٧ه‍ في عهد السطان سليمان بن عبد الملك. ابوه سعيد بن مسروق من المحدثين العظام و من أصحاب الإمام الشعبي و خيثمة بن عبدالرحمن ومن ثقات الكوفيين. ويعد من صغار التابعين . روى عنه الجماعة الستة في دواوينهم وحدث عنه سفيان الإمام ، وعمر ، وشعبة بن الحجاج وأبوالأحوص ، وزائدة وآخرون - مات سنة ١٢٦ھ. وله أثر کبیر و دور بارز في تثقيف شخصية ولده الثوري و تربيته.            أخذ الإمام الثوري عن أبيه و عن شيوخ كثيرين من أمثال الإمام الأعمش ، وأبوالزناد عبد الله ، وأبوعقيل مولى عمر بن الخطاب رضي الله تعالى عنه ، وإبراهيم بن عبد الأعلى ، وطعمة بن غيلان ، وعطاء بن السائب ، و ابن أبي ذئب وغيرهم - رحمهم الله تعالى. يذكر أنه يبلغ عدد شيوخه و أساتذه ست م...

نعت پاک۔ عرش ہے حیرت میں

تصویر
  نعت اقدس عرش ہے حیرت میں اور ہے چَرْخ میں چَرْخِ کُہَن از۔ محمد شہاب الدین علیمی جامعہ علیمیہ جمدا شاہی ہیچ ہے باغِ جناں نظروں میں اے شاہِ زمن کیوں کہ دل میں بس چکا ہے آپ کا پیارا چمن آپ کے دندان کے صدقے بنے دُرِّ عدن آپ کی زلفوں کے آگے ہیچ ہے مُشْکِ خُتَن آپ کے لبہاۓ نازک میں ہزاروں پھول ہیں سُنْبُل و نَرْگِس چمبیلی اور گلاب و نَسْتَرَن دیکھ کر معراج میں تیرا عروجِ بےمثال عرش ہے حیرت میں اور ہے چَرْخ میں چَرْخِ کُہن ہے تمہارے دم قدم کی باغِ عالم میں بہار تم نہ ہو تو ہو فنا عالم کی ساری انجمن سرْد مِہْری پر ہو جب خورشیدِ محشر یا نبی آپ کی زلفِ مبارک سر پہ ہو سایہ فِگن مشکلیں سر پر ہیں میری اور بلاؤں میں ہوں میں آپ سے ہے عرض کر دیں دور یہ کوہِ مِحن جب فرشتے قبر میں جَلوہ دکھائیں تو کہوں آبِ بحرِ عشقِ جاناں سینہ میں ہے موجَزَن آپ جب آۓ بُتانِ شرک سَر کے بَل گرے اور کہتے جاتے تھے کہ آ گیا اب بت شِکن بس تمنا دل میں ہے دیدار کی میرے شہا آپ کی یادوں سے دل ہے بن گیا رشکِ چمن اپنے ٹوٹے دل کو میں کہتا ہوں تو ہے شَہ نَشیں کیوں کہ اِس میں میرے آقا آپ ہیں جلوہ فِگَن ہے "شہابِ...

حضرت خواجہ ابو الحسن خرقانی

تصویر
     حضرت خواجہ ابو الحسن خرقانی رضی اللّٰهُ تعالیٰ عنہ    از۔ محمد شہاب الدین علیمی متعلم ۔ جماعت سادسہ جامعہ علیمیہ جمدا شاہی                             بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم   تمہید : اس دنیائے فانی میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے ایسے ایسے اولیاء کرام کو بھیجا کہ جن کے قدم ناز سے کفر و شرک کی بنجر زمینیں بہار ایمان سے شاداب ہو گئیں ، جن کی رودادِ زندگی لوگوں کو حیرت و استعجاب کے سمندر میں غرق کر دیتی ہے ، جو ولی ہونے کے ساتھ ساتھ ولی گر بھی ہوتے ہیں ، جن کے ریاضات و مجاہدات کو سن کر انسان سر پکڑ لیتا ہے ، جو مشائخ کے سردار اور اہل طریقت و معرفت کے پیشوا ہوتے ہیں اِن عظیم ہستیوں میں ایک عظیم ہستی حضرت خواجہ ابو الحسن خرقانی رضی اللّٰهُ تعالیٰ عنہ کی ہے۔ ولادتِ باسعادت : آپ کی ولادت باسعادت ٣٥٢ ہجری مطابق ٩٦٣ عیسوی میں ملک ایران کے قصبہ خرقان میں ہوئی۔آپ کا اسم گرامی علی بن احمد اور کنیت ابوالحسن ہے اور اسی کنیت سے آپ مشہور ہیں۔ طریقت میں بطریق اویسیت سلطان العارفین حضرت بایزید بسطامی...

تدوین فقہ

تصویر
                                      ٧٨٦/٩٢             علم فقہ کی تدوین ایک سرسری جائزہ                تحریر : محمد شہاب الدین علیمیؔ تاریخ : ٣ جمادی الآخرہ ١٤٤١ ھ مطابق 29 جنوری 2020 ؏ ایک بندۀ مومن کے لیے اس سے بڑھ کر سعادت مندی کی بات اور کیا ہو سکتی ہےکہ اللّٰہ تعالی اس کو علم کے زیور سے آراستہ کر دے ۔ پھر اگر اللّٰہ تعالی مزید کرم فرما کر اس کو علم قفہ کی عظیم دولت عطا فرما دے تو زہے نصیب ، نورٌ علیٰ نور۔ جس کا مطلب یہ ہوگا کہ اللّٰہ پاک نے اسے بہت زیادہ بھلائی عطا فرما دی جیسا کہ قرآن مقدس میں اللّٰہ پاک کا ارشاد ہے " وَمَنْ یُؤْتَ الْحِکْمَةَ فَقَدْ اُوْتِیَ خَیْرًا کَثِیْرًا " سورہ بقرہ آیة 269 ( اور جسے حکمت ملی اسے بہت بھلائی ملی۔ کنز الایمان )  مفسرین کرام فرماتے ہیں کہ اس آیت میں حکمت سے مراد "علم فقہ" ہے ، تو آیت کریمہ کا لب لباب یہ نکلا کہ اللّٰہ پاک نے جس شخص کو علم فقہ عطا فرما دیا تو گویا علم فقہ...