داتا گنج بخش علیہ الرحمہ
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ٢٠ صفر المظفر وصال داتا گنج بخش علی بن عثمان ہجویری رضی اللّٰہ تعالی عنہ🌹 از۔ افقر الورٰی الی سید الورٰی *محمد شہاب الدین علیمیؔ* متعلم۔ *جامعہ علیمیہ جمداشاہی* تاریخ۔ ٩ محرم الحرام ٢٤٤١ھ 29 اگست 2020 ؏ آپ کا مبارک نام "علی بن عثمان" ، کنیت "ابوالحسن" ہے۔ "گنج بخش" اور "داتا گنج بخش" کے لقب سے مشہور ہیں۔ آپ کا سلسلہ نسب حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ سے ملتا ہے۔ آپ حسنی سید ہیں۔ 400 ہجری میں افغانستان کے غزنی شہر سے متصل ایک بستی جلاب میں پیدا ہوئے پھر آپ کے والد سید عثمان ہجویری "ہجویر"( ایک بستی کا نام ) منتقل ہوگئے۔ اسی وجہ سے کبھی آپ اپنے آپ کو جلابی اور کبھی ہجویری لکھتے ہیں۔ آپ شیخ ابو الفضل محمد بن حسن ختلی رحمة اللّٰہ تعالیٰ علیہ کے مرید ہیں ، جو تفسیر ، حدیث اور تصوف تینوں کے زبردست عالم تھے۔ آپ نے شام ، قہستان ، آذربائیجان ، ترکستان ، خراسان ، ماوراءالنہر وغیرہ کا سفر کیا۔ ان ممالک میں بہت سے صوفیاء کرام سے ملے اور ان سے فیض حاصل کیا۔ خراسان میں آپ 300 مشائخ سے ملے۔ آپ ف