🌹 طلبۂ کرام کے لیے کچھ ضروری امور 🌹 ✍️ محمد شہاب الدین علیمی بڑے مقاصد کڑی محنت اور لمبا وقت طلب کرتے ہیں ۔ بالخصوص علم دین مصطفی ﷺ حضرت امام ابو یوسف قاضی القضاۃ فی الاسلام رضی اللّٰهُ تعالی عنہ فرماتے ہیں : إن هذا العلمَ لا يعطيك بعده شيئا حتى تعطيَه كلَّه یعنی جب تک تم علم دین کے لیے اپنا سب کچھ قربان نہ کر دوگے ، تب تک تمہیں علم کا کچھ بھی حصہ حاصل نہ ہوگا۔ جو شخص علم کی طلب میں پریشانیاں اور دقتیں برداشت کرتا ہے ، آسائش و آرام کا خیال نہیں کرتا ہے ، میٹھی میٹھی نیند کو قربان کرتا ہے ، جو کچھ مل جائے اسی پر صبر و قناعت کر لیتا ہے ، لوگوں سے تعلقات کم رکھتا ہے ، وہی شخص کامیاب ہوتا ہے امام شافعی رضی اللّٰهُ تعالی عنہ فرماتے ہیں : أخي ! لن تنال العلم إلا بستة سأنبئك عن تفصيلها ببيان ذكاء و حرص واجتهاد و بلغة إرشاد أستاذ و طول زمان یعنی اے بھائی! چھ چیزوں کے بغیر تجھے علم حاصل نہیں ہو سکتا ، وہ چیزیں یہ ہیں *ذہن روشن اور تیز ہو ، علم کی بہت زیادہ لالچ ہو ، راہ علم میں سخت محنت و جد و جہد ہو ، ہلکی پھلکی خوراک پر قناعت ہو ، استاذ کی رہنمائی ہو اور ایک لمبا عرصہ طلب علم میں صرف ہ...