اشاعتیں

ستمبر 7, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

فقہی اختلاف کے اسباب

تصویر
  _____تدوین کے باوجود فقہی اختلاف کے اسباب :______ ______حقیقت ، حکمت اور تاریخی پس منظر________ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جب مذاہب فقہیہ مدون ہو گئے تو امت کو ایک ہی فقہی رائے پر جمع کر دینا چاہیے تھا جس میں صرف سنت کی پیروی کی جاے اور غیر سنت کو ترک کر دیا جاے ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ تصور مسئلے کی حقیقت سے ناواقفیت کا نتیجہ ہے۔ مذاہبِ فقہیہ کی تدوین کے باوجود اختلاف کے باقی رہنے کے چند بنیادی اسباب درج ذیل ہیں: 1- اختلاف فطرت کا لازمی تقاضا ہے انسانوں کے درمیان، بالعموم اور علماء کے درمیان بالخصوص، اختلافِ رائے ایک فطری اور ناگزیر امر ہے۔ اس ک999999lllی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو ادراک، فہم، قوتِ استنباط، تصور، دور اندیشی، قوتِ حافظہ، نصوص کے درمی / /ان تطبیق، اور ماضی و حال کو باہم مربوط کرنے کی صلاحیت میں یکساں نہیں بنایا، بلکہ ان میں تفاوت رکھا ہے۔ جب یہ صلاحیتیں مختلف ہوں گی تو نتائجِ فکر بھی مختلف ہوں گے، اور یہی اختلافِ فقہ کی بنیاد ہے۔ 2- اگر اللہ تعالیٰ اختلاف کا ارادہ نہ فرماتا تو اس کی گنجائش ہی باقی نہ رہتی اگر اللہ تعالیٰ مسائلِ فرعیہ میں اختلاف کو باقی رکھنا ...