اشاعتیں

جون, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

دل مشتاق کی خواہش

تصویر
' نتیجۂ فکر : *محمد شہاب الدین علیمی 'شہاب'* *دلِ مشتاق کی خواہش ہوئی ، ہو خامہ فرسائی* *قلم کی نوک نے بھی ساتھ میرے کی طرفداری* *سو میں نے فکر کو سرکار اقدس کی طرف موڑا* *انہیں کی بات سے ہوگی فروتر پہ ضیاباری* *تبسم ریزیِ جانِ جہاں سے ہے بہارِ گُل* *میرے آقا کے صدقے ہے چمن کی جاں میں بیداری* *شفیعِ روزِ محشر جب وہاں سجدہ کناں ہوں گے* *تو کچھ نقصان نہ دےگی کمینے کی سیہ کاری* *نرالی شان سے عالم کو بخشا نور آقا نے* *ہویے ظلمت کے دن کالے ، ہواؤں میں سبکساری* *جو رشک مہر کے جلوے مرے دل میں سما جائیں*  *تو فورا دور ہو جائےگی میرے دل کی اندھیاری* *کبھی وہ جلوہ فرمائیں ، دلِ مضطر سکوں پائے* *شہابِ خستہ دل کی ختم ہو جایے عَزاداری* ٢٣ شعبان المعظم ١٤٤٤ھ ١٦ مارچ ٢٠٢٣ء

زم زم شریف افضل یا آب کوثر؟

تصویر
 🌹 *زم زم شریف افضل ہے یا آبِ کوثر؟* 🌹 اس مسئلے میں تو علماء عظام کا اجماع و اتفاق ہے کہ سب سے افضل وہ پانی ہے جو حضور اکرم قاسم کرم و نعم ﷺ کے پانچوں انگشتہائے مبارکہ سے مس ہو کر پانچ چشمے جاری ہوئے اور صحابۂ کرام نے اس بافیض پانی کو پی کر اپنی تشنگی بجھائی ، وضو و غسل کیا۔ کئی مقامات پر حضور ﷺ کا دریائے کرم جوش میں آیا اور صحابۂ کرام اس سے مستفید ہوئے ۔ احادیث طیبہ اس پر شاہد ہیں کہ یہ واقعہ ( انگشتہایے مبارکہ سے چشمہ جاری ہونا ) ایک سے زائد بار پیش آیا ۔ *فتاوی رضویہ شریف میں حضور اعلی حضرت رضی اللّٰهُ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں :* *"سب سے اعلیٰ سب سے افضل دونوں جہان کے سب پانیوں سے افضل، زمزم سے افضل، کوثر سے افضل وہ مبارک پانی ہے کہ بارہا براہِ اعجاز حضورانور سید اطہر صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی انگشتانِ مبارک سے دریا کی طرح بہا اور ہزاروں نے پیا اور وضو کیا۔ علماء تصریح فرماتے ہیں کہ وہ پانی زمزم وکوثر سب سے افضل مگر اب وہ کہاں نصیب"* *امام اہل سنن فخر زمین و زمن حدائق بخشش شریف میں فرماتے ہیں :* *انگلیاں پائیں وہ پیاری پیاری ، جن سے دریایے کرم ہے جاری* *جوش پر آتی ہ