اشاعتیں

2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

حضرت خواجہ ابو الحسن خرقانی

تصویر
     حضرت خواجہ ابو الحسن خرقانی رضی اللّٰهُ تعالیٰ عنہ    از۔ محمد شہاب الدین علیمی متعلم ۔ جماعت سادسہ جامعہ علیمیہ جمدا شاہی                             بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم   تمہید : اس دنیائے فانی میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے ایسے ایسے اولیاء کرام کو بھیجا کہ جن کے قدم ناز سے کفر و شرک کی بنجر زمینیں بہار ایمان سے شاداب ہو گئیں ، جن کی رودادِ زندگی لوگوں کو حیرت و استعجاب کے سمندر میں غرق کر دیتی ہے ، جو ولی ہونے کے ساتھ ساتھ ولی گر بھی ہوتے ہیں ، جن کے ریاضات و مجاہدات کو سن کر انسان سر پکڑ لیتا ہے ، جو مشائخ کے سردار اور اہل طریقت و معرفت کے پیشوا ہوتے ہیں اِن عظیم ہستیوں میں ایک عظیم ہستی حضرت خواجہ ابو الحسن خرقانی رضی اللّٰهُ تعالیٰ عنہ کی ہے۔ ولادتِ باسعادت : آپ کی ولادت باسعادت ٣٥٢ ہجری مطابق ٩٦٣ عیسوی میں ملک ایران کے قصبہ خرقان میں ہوئی۔آپ کا اسم گرامی علی بن احمد اور کنیت ابوالحسن ہے اور اسی کنیت سے آپ مشہور ہیں۔ طریقت میں بطریق اویسیت سلطان العارفین حضرت بایزید بسطامی رضی اللّٰهُ تعالیٰ عنہ سے آپ کی روحانی تربیت ہوئی ۔ آپ مشائخ کے سردار ، اوتاد و ابدال کے قطب اور ا

اعتراض حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پر اور اس کا تحقیقی جواب

تصویر
 *17 رمضان المبارک : ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا (Hazrat Aayesha Siddiqua ) کی وفات کی تاریخ ہے، اور تاریخ جنگ بدر بھی۔ آپ سے گزارش ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ اور بدری صحابہ کرام کے لیے ایصالِ ثواب کا اہتمام کر، ان کی بارگاہ میں خراجِ عقیدت پیش کریں!* یومِ وصال سیدہ عائشہ صدیقہ کی مناسبت سے حضرت عائشہ صدیقہ پر درج ذیل، علمی،تحقیقی اور معلوماتی مضمون ملاحظہ فرمائیں اور اسے آگے بھی بڑھائیں!  *ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنها سے آپ ﷺ کے نکاح کو لے کر کیے گئے اعتراضات کا محققانہ مدلل جواب* نوٹ: آپ اس قیمتی مضمون کا ہندی/ انگریزی و دیگر علاقائی زبانوں میں ترجمہ کر کے اپنے غیر مسلم دوستوں اور اردو سے نا واقف مسلم دوستوں کو بھی شیئر کرسکتے ہیں.. *کیا ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کا نکاح حضرت محمد ﷺ کے ساتھ کم عمری میں ہوا تها......؟؟؟* دشمنان اسلام خصوصاً " مغربی دنیا کے لوگ اس بات کو لے کر ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرتے نظر آتے ہیں. .. اور آپ ﷺ کے مبارک تقدس کو پامال کرنے کی ناپاک کوششیں کرتے ہیں، جن کا دیکھا دیکھی آج کل ہندوستان ک

تدوین فقہ

تصویر
                                      ٧٨٦/٩٢             علم فقہ کی تدوین ایک سرسری جائزہ                تحریر : محمد شہاب الدین علیمیؔ تاریخ : ٣ جمادی الآخرہ ١٤٤١ ھ مطابق 29 جنوری 2020 ؏ ایک بندۀ مومن کے لیے اس سے بڑھ کر سعادت مندی کی بات اور کیا ہو سکتی ہےکہ اللّٰہ تعالی اس کو علم کے زیور سے آراستہ کر دے ۔ پھر اگر اللّٰہ تعالی مزید کرم فرما کر اس کو علم قفہ کی عظیم دولت عطا فرما دے تو زہے نصیب ، نورٌ علیٰ نور۔ جس کا مطلب یہ ہوگا کہ اللّٰہ پاک نے اسے بہت زیادہ بھلائی عطا فرما دی جیسا کہ قرآن مقدس میں اللّٰہ پاک کا ارشاد ہے " وَمَنْ یُؤْتَ الْحِکْمَةَ فَقَدْ اُوْتِیَ خَیْرًا کَثِیْرًا " سورہ بقرہ آیة 269 ( اور جسے حکمت ملی اسے بہت بھلائی ملی۔ کنز الایمان )  مفسرین کرام فرماتے ہیں کہ اس آیت میں حکمت سے مراد "علم فقہ" ہے ، تو آیت کریمہ کا لب لباب یہ نکلا کہ اللّٰہ پاک نے جس شخص کو علم فقہ عطا فرما دیا تو گویا علم فقہ کی شکل میں اس شخص کو خیر کثیر کا تحفہ عنایت فرما دیا۔ آیت کریمہ میں لفظ "خیر" اسم تفضیل کا صیغہ ہے جس کے اندر پہلے ہی سے کثرت کا معنی موجود ہے

حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ اغیار کی نظر میں

تصویر
  حضورتاج الشریعه اغیار کی نظرمیں  از : محمد شہاب الدین علیمی  متعلم : دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی  الله تبارک وتعالی کا بے پایاں شکر واحسان ہے کہ اس نے ہمیں پیدا فرمایا پھر احسان براحسان یہ کہ پیدا فرمانے کے بعد ہمیں ویسے ہی نہیں چھوڑ دیا کہ ہم صراط مستقیم کو نہ پا سکیں ، بلکہ ہماری رہنمائی کے لیے یکے بعد دیگرے انبیائے کرام علیہم السلام کو بھیجتا رہا جو ہمیں سیدھا راستہ دکھاتے رہے ، ہمارے آقا ﷺ کے بعد سلسلۂ نبوت بند ہو گیا ، پھر اس کے بعد رب کریم نے علمائے کرام کا انتخاب فرمایا حدیث پاک میں ہے : اَلْعُلَمَاءُ وَرَثَةُ الْاَنْبِيَاءِ : علماء کرام انبیاء علیہم السلام کے وارث ہیں ، انہیں ورثہ اور جانشین میں ایک عظیم نام سلطان الفقهاء ، اکمل الفضلاء ، فخر المحدثین ، سراج المفسرین ، وارث علوم اعلی حضرت ، مظہر حجة الاسلام ، جانشین حضور مفتی اعظم ہند حضرت علامہ مفتی الشاہ محمد اختر رضا قادری ازہری کا ہے ، جو تاج الشریعہ کے عظیم لقب سے ملقب ہیں ۲۰ / جولائی ۲۰۱۸؏ کو حضور تاج الشریہ علیہ الرحمہ نے اس دار فانی کو الوداع کہہ کر عالم جاویدانی کولبیک کہا حضور تاج الشریم علیہ الرحمہ جماعت اہلسنت