قائدین تحریک آزادی
بسم اللّٰه الرحمن الرحیم قائدینِ تحریکِ آزادی محمد شہاب الدین علیمی ✍️ دنیا میں وہی قومیں اور نسلیں عزت و وقار کے ساتھ زندہ رہتی ہیں ، جو اپنی تاریخ کو اپنے لئے سرمایۂ افتخار سمجھتی ہیں ۔ جس قوم نے اپنی تاریخ کو اپنے سینے سے لگا لیا وہی قوم آج سرفراز و سربلند ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ اگر کسی قوم کو اس دنیا سے معدوم کرنا ہو تو اس کے لئے تلوار کی ضرورت نہیں ہے ؛ بلکہ صرف اس کی تاریخ کو مٹا دو ، ایک صدی بھی نہیں گزرے گی کہ وہ قوم نیست و نابود ہو جاۓگی ۔ کیوں کہ اپنی تاریخ کو جو قوم بھلا دیتی ہے صفحۂ دہر سے وہ خود کو مٹا دیتی ہے انگریز ہندوستان میں تجارت کی غرض سے آئے اور بعد میں انہوں نے اپنی دھاک جمالی اور ہندوستانی راجاؤں کو آپس میں لڑا کر اپنے آپ کو خوب طاقتور بنا لیا اور بہت سارا سرمایہ اکٹھا کر لیا۔ جب انگریزوں کی قوت بڑھ گئی ، تو وہ ہندوستانیوں پر ظلم کرنے لگے ۔ ان کے جور و جفا سے سارے ہندوستانی پریشان ہوگئے ۔ پھر سب لوگ شانہ بشانہ انگریزوں کے مقابلے میں آئے ۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہندوستان کی آزادی میں مسلم اور ہندو