اشاعتیں

جولائی, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

حضرت خواجہ ابو الحسن خرقانی

تصویر
     حضرت خواجہ ابو الحسن خرقانی رضی اللّٰهُ تعالیٰ عنہ    از۔ محمد شہاب الدین علیمی متعلم ۔ جماعت سادسہ جامعہ علیمیہ جمدا شاہی                             بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم   تمہید : اس دنیائے فانی میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے ایسے ایسے اولیاء کرام کو بھیجا کہ جن کے قدم ناز سے کفر و شرک کی بنجر زمینیں بہار ایمان سے شاداب ہو گئیں ، جن کی رودادِ زندگی لوگوں کو حیرت و استعجاب کے سمندر میں غرق کر دیتی ہے ، جو ولی ہونے کے ساتھ ساتھ ولی گر بھی ہوتے ہیں ، جن کے ریاضات و مجاہدات کو سن کر انسان سر پکڑ لیتا ہے ، جو مشائخ کے سردار اور اہل طریقت و معرفت کے پیشوا ہوتے ہیں اِن عظیم ہستیوں میں ایک عظیم ہستی حضرت خواجہ ابو الحسن خرقانی رضی اللّٰهُ تعالیٰ عنہ کی ہے۔ ولادتِ باسعادت : آپ کی ولادت باسعادت ٣٥٢ ہجری مطابق ٩٦٣ عیسوی میں ملک ایران کے قصبہ خرقان میں ہوئی۔آپ کا اسم گرامی علی بن احمد اور کنیت ابوالحسن ہے اور اسی کنیت سے آپ مشہور ہیں۔ طریقت میں بطریق اویسیت سلطان العارفین حضرت بایزید بسطامی رضی اللّٰهُ تعالیٰ عنہ سے آپ کی روحانی تربیت ہوئی ۔ آپ مشائخ کے سردار ، اوتاد و ابدال کے قطب اور ا