وہ اشعار جو ڈاکٹر اقبال کے نام سے منسوب ہیں مگر حقیقت میں ان کے نہیں ہیں
*وہ اشعار جو علامہ اقبال کے نہیں ہیں مگر اُن کے نام سے منسوب ہیں* ہم سب چونکہ گلوبل ورلڈ سے وابستہ لوگ ہیں اور انٹرنیٹ کی دُنیا میں اور بالخصوص فیس بُک پر علامہ اقبال کے نام سے بہت سے ایسے اشعار گردِش کرتے ہیں جِن کا اقبال کے اندازِ فکر اور اندازِ سُخن سے دُور دُور کا تعلق نہیں۔ کلامِ اقبال اور پیامِ اقبال سے محبت کا تقاضا ہے اور اقبال کا حق ہے کہ ہم ایسے اشعار کو ہرگِز اقبال سے منسوب نہ کریں جو اقبال نے نہیں کہے۔ ذیل میں باقاعدہ گروہ بندی کرکے ایسے اشعار کی مُختلف اقسام اور مثالیں پیش کی جا رہی ہیں۔ 1۔ گروہِ اول: پہلی قِسم ایسے اشعار کی ہے جو ہیں تو معیاری اور کِسی اچھے شاعر کے مگر اُنہیں غلطی سے اقبال سے منسوب کر دیا جاتا ہے۔ ایسے اشعار میں عموماً عُقاب، قوم اور خودی جیسے الفاظ کے استعمال سے قاری کو یہی لگتا ہے کہ شعر اقبال کا ہی ہے۔ مثال کے طور پہ: تُندیِ بادِ مُخالف سے نہ گھبرا اے عُقاب یہ تو چلتی ہے تُجھے اُونچا اُڑانے کے لیے سید صادق حُسین اِسلام کے دامن میں اور اِس کے سِوا کیا ہے اِک ضرب یَدّ الله اِک سجدہِ شبیری وقار انبالوی خُدا نے آج تک اُس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جِس