حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ اغیار کی نظر میں
حضورتاج الشریعه اغیار کی نظرمیں از : محمد شہاب الدین علیمی متعلم : دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی الله تبارک وتعالی کا بے پایاں شکر واحسان ہے کہ اس نے ہمیں پیدا فرمایا پھر احسان براحسان یہ کہ پیدا فرمانے کے بعد ہمیں ویسے ہی نہیں چھوڑ دیا کہ ہم صراط مستقیم کو نہ پا سکیں ، بلکہ ہماری رہنمائی کے لیے یکے بعد دیگرے انبیائے کرام علیہم السلام کو بھیجتا رہا جو ہمیں سیدھا راستہ دکھاتے رہے ، ہمارے آقا ﷺ کے بعد سلسلۂ نبوت بند ہو گیا ، پھر اس کے بعد رب کریم نے علمائے کرام کا انتخاب فرمایا حدیث پاک میں ہے : اَلْعُلَمَاءُ وَرَثَةُ الْاَنْبِيَاءِ : علماء کرام انبیاء علیہم السلام کے وارث ہیں ، انہیں ورثہ اور جانشین میں ایک عظیم نام سلطان الفقهاء ، اکمل الفضلاء ، فخر المحدثین ، سراج المفسرین ، وارث علوم اعلی حضرت ، مظہر حجة الاسلام ، جانشین حضور مفتی اعظم ہند حضرت علامہ مفتی الشاہ محمد اختر رضا قادری ازہری کا ہے ، جو تاج الشریعہ کے عظیم لقب سے ملقب ہیں ۲۰ / جولائی ۲۰۱۸؏ کو حضور تاج الشریہ علیہ الرحمہ نے اس دار فانی کو الوداع کہہ کر عالم جاویدانی کولبیک کہا حضور تاج الشریم علیہ الرحمہ جماعت اہلسنت
تبصرے