جمعہ کے دن کی فضیلت


 

جمعہ کے دن میں ایک گھڑی ہے ایسی کہ اس میں جو اللہ تعالی سے مانگیں قبول ہوگی۔ اس گھڑی کے بارے میں کٸی اقوال ہیں ۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللّٰهُ تعالی عنہ جمعہ کو عصر پڑھ کر مسجد میں ہی بیٹھے رہتے تھے، مسجد سے نہیں نکلتے تھے ۔ آپ سے منقول ہے کہ حضور پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ مبارک گھڑی کہاں ڈھونڈھوگے ، عصر سے مغرب تک مسجد میں بیٹھ جانا ۔ اس پر بھی مختلف اقوال ہیں کہ عصر و مغرب کے درمیان میں وہ کون سا وقت ہے۔ لیکن منقول ہے کہ وہ سورج ڈوبنے سے بالکل پہلے کا وقت ہے۔ اس لیے اس وقت ذکر میں لگ جانا چاہیے چاہے گھر میں ہی کیوں نہ ہو۔   


جب کوئی پریشانی آیے تو سات جمعہ تک عصر تا مغرب تسبیح پڑھیں یاالله يارحمٰن يارحيم ياحي ياقيوم.  پھر سورج ڈوبنے سے دس پندرہ منٹ پہلے رںرں کر خوب دعا کرے ۔ ان شاءاللہ تعالی حاجت پوری ہوگی۔ یہ بڑا ہی مجرب عمل ہے۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ اغیار کی نظر میں

سہل بن عبداللہ تستری علیہ الرحمہ

قوم کے حالات