غلط فہمی کی اصلاح


 🌹 *غلط فہمی کی اصلاح* 🌹

             کچھ لوگ Status لگاتے ہیں یا message forward کرتے ہیں کہ شبِ عاشورا کو زم زم شریف دنیا کے تمام پانیوں میں ملا دیا جاتا ہے ، اور اس رات غسل کرنے والا سال بھر بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے ۔

    یوں ہی یہ میسیج بھی پھیلایا جاتا ہے کہ عاشورا کے دن سرمہ لگانے سے سال بھر آشوب چشم نہیں ہوگا۔

        یہ تمام باتیں موضوع و من گڑھت ہیں ان کی کوئی اصل نہیں ہے

       تحقیق کے لیے دیکھیں *ألفوائد الموضوعة في الأحادیث الموضوعة* صفحہ 75 ۔ مصنفہ علامہ شیخ مِرعِی بن یوسف الکرمی المقدسی ، *اللآلي المصنوعة فی الأحادیث الموضوعة* صفحہ 110 مصنفہ علامہ جلال الدین سیوطی ، *الموضوعات* صفحہ 201 مصنفہ عبدالرحمن ابن الجوزی۔

رضی اللّٰہ تعالی عنھم۔

فقط والسلام علیکم ورحمة اللّٰہ تعالی وبرکاتہ


طالب دعا ۔ احقر محمد شہاب الدین علیمیؔ

متعلم۔ جامعہ علیمیہ جمداشاہی بستی

٩ محرم الحرام ٢٤٤١؁ھ

29 اگست 2020؏


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ اغیار کی نظر میں

سہل بن عبداللہ تستری علیہ الرحمہ

قوم کے حالات